• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 25, 2015

    رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے: حسن روحانی


    اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا ہے کہ ایٹمی مذاکرات کو رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے ۔
    بدھ کی رات تہران میں سیاسی کارکنوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ہم صبر و استقامت، عوام کی مددو حمایت اور رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کی روشنی میں ایٹمی مذاکرات جاری رکھیں گے- انہوں نے قومی طاقت کے عناصر کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ قومی طاقت کا وجود اور اس کے ارتقا کا ایک راستہ یہ ہے کہ ہم سیاسی مسائل پر دنیا کے ساتھ گفتگو کریں اور مفاہمت حاصل کریں کیوں کہ بات چیت کی طاقت، قومی اقتدار کا ایک اہم عنصر ہے- صدر مملکت نے کہا کہ آج ایران ایٹمی مذاکرات میں اس بات میں کوشاں ہے کہ سیاسی معاملات کے ایک عظیم نمونے کے طور پر قوم کے حقوق کا تحفظ کیا جائے- انہوں نے کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے، ہم ایٹمی مذاکرات میں صرف اپنے موقف کا اعلان کرنا نہیں چاہتے بلکہ سنجیدہ مذاکرات کے ذریعے منصفانہ سمجھوتے کے خواہاں ہیں- صدر مملکت نے کہا کہ ہمیں یہ بات قبول نہیں کہ مذاکرات میں کسی قسم کی تاخیر یا جلدبازی سے ملکی مفادات کو نقصان پہنچے- ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بار پھر کہا کہ ہم ایٹمی مذاکرات کو صبرو حوصلے کے ساتھ رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں آگے بڑھائیں گے ۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: رہبر انقلاب کی ہدایات کی روشنی میں مذاکرات کو آگے بڑھائیں گے: حسن روحانی Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top