• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, June 25, 2015

    پاسدران انقلاب کے تین اور پانچ افغان جنگجو شام میں ہلاک

    ایران کی سرکاری خبر رساں اداروں کی جانب سے جاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ دنوں کے دوران شام میں صدر بشار الاسد کی حمایت میں لڑتے ہوئے پاسداران انقلاب کے تین اہم اہلکار اور پانچ افغان جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
    العربیہ ڈاٹ نیٹ کےمطابق ایرانی میڈیا میں مقتولین کی شناخت ظاہر کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ محمد حمید المعروف ابوزینب، حسن غفاری اور علی امرائی [اصل نام حسین ذاکری] پاسداران انقلاب کے اہم عہدیدار تھے۔ یہ تینوں دمشق اور درعا کے درمیان سڑک کے کنارے نصب بم پھٹنے سے مارے گئے۔ اس کے علاوہ شام کے محاذ جنگ پر "فاطمیون" بریگیڈ کے پرچم تلے لڑنے والے پانچ افغان جنگجوئوں کے مارے جانے کی بھی تصدیق ہوئی ہے۔
    خبر رساں ایجنسی "مشرق نیوز" کے مطابق شام میں مارے جانے والے پاسداران انقلاب کے تینوں اہلکار جنوبی شام میں اہل بیت کے مزارات کی حفاظت پر مامور تھے۔ واضح رہے کہ جنوبی شام میں اہل بیت کا کوئی بھی مزار موجود نہیں ہے۔
    خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقتولین میں محمد حمیدی اور حسن غفاری پچھلے سال الدخانیہ کے علاقے میں شام فوج کے ہمراہ ایک بڑے آپریشن میں بھی شریک رہ چکے ہیں۔ تمام مقتولین کی میتیں ایران منتقل کردی گئی ہیں جہاں آج انہیں پوری فوجی اور سرکاری اعزازو اکرام کے ساتھ تہران میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: پاسدران انقلاب کے تین اور پانچ افغان جنگجو شام میں ہلاک Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top