• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, June 29, 2015

    ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ۔


    اسلامی جمہوریہ ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ نے ایٹمی مذاکرات کے تناظر میں ویانا میں ملاقات اور گفتگو کی ہے-
    ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے اتوار کی سہ پہر کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں، مذاکرات کے حاصل شدہ نتائج کا جائزہ لیا- محمد جواد ظریف نے اسی طرح چین کے نائب وزیر خارجہ اور جرمنی کے وزیر خارجہ کے ساتھ بھی مذاکرات انجام دیئے- در ایں اثنا جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل یوکیا آمانو اتوار کی سہ پہر کو ایران اور گروپ پانچ جمع ایک مذاکرات کے مقام یعنی کوبرگ ہوٹل واپس آ گئے ہیں- محمدجواد ظریف بھی اپنے پہلے سے طے شدہ پروگرام کے تحت اتوار کی شب تہران لوٹ آئیں گے اور پھر ایک دن تہران میں قیام کے بعد ویانا واپس چلے جائیں گے- واضح رہے کہ جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول کے مقصد سے باہمی اختلافات کو حل کرنے کے لئے، ایران اور امریکہ کے وزرائے خارجہ محمد جواد ظریف اور جان کیری کے درمیان تیسرے دور کے مذاکرات اتوار کو ویانا میں ہوئے- ویانا میں ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے میڈیا انچارج نے کہا کہ مذاکرات معینہ مدت یعنی تیس جون کے بعد بھی جاری رہیں گے-
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top