ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کویت کی مسجد امام صادق علیہ
السلام میں خود کش حملہ کرکے دسیوں روزہ دار نمازیوں کو شہید کئے جانے کی
شدید مذمت کی ہے ۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ
ایران بارہا کہہ چکا ہے کہ تکفیری عناصر کی دہشت گردانہ کاروائیاں، علاقے
کی قوموں کے لئے اہم ترین خطرہ ہیں- انھوں نے کہا کہ ان دہشت گردانہ
کاروائیوں نیز دہشت گردوں کی مالی اور فکری مدد و حمایت کرنے والے ملکوں کے
مقابلے کو علاقے کی حکومتیں اپنی سیکورٹی کی ترجیحی پالسیوں میں قرار دیں
اور اس کی بیخ کنی کے لئے علاقائی سطح پر مشترکہ میکانزم تیار کریں- واضح
رہے کہ کویت سٹی کے علاقے الصوابر میں واقع مسجد امام صادق علیہ السلام میں
اس وقت خود کش کاروائی کی گئی جب نمازی، نماز جمعہ ادا کر رہے تھے- اس
خودکش حملے میں کم از کم چوہتّر روزہ دار نمازی شہید اور پچاس دیگر زخمی ہو
گئے- شہید ہونے والے روزہ دار نمازیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا
ہے- عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نماز کے دوران مسجد میں داخل ہوا
اور خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ کویت کی مسجد امام صادق(ع) میں نماز جمعہ کے
دوران ہونے والے اس دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے
قبول کی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment