ایران کے وزیر خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران بیرونی سرمایہ کاری لئے بہترین پوزیشن کا حامل ہے ۔
ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے، جو
سرمایہ کاری سے متعلق ایشیائی ترقیاتی بینک یا اے، آئی، آئی، بی، کے قوانین
پر دستخط کے لئے بیجنگ کے دورے پر تھے، اپنا دورہ چین مکمل کرلیا- انھوں
نے پیر کی رات بیجنگ سے روانہ ہونے سے قبل نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ ایران میں بیرونی سرمایہ کاری کے قابل ذکر اہمیت کے حامل مواقع پائے
جاتے ہیں اور یہ کہا جا سکتا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے حوالے سے ایران،
عالمی سطح پر ممتاز پوزیشن کا حامل ملک ہے- علی طیب نیا نے اقتصاد و تجارت
کے شعبے میں تعاون کرنے والے ملکوں کے ساتھ دو طرفہ تجارت میں ڈالر کے
بجائے ان ممالک کی کرنسیوں میں تجارتی لین دین کے حوالے سے ایران کی آمادگی
کا اعلان کیا- ایران کے وزیر خزانہ علی طیب نیا نے اقتصادی سرگرمیوں کی
بنا پر سرمایہ کاری کی منڈی میں بڑھتی ہوئی شراکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے
کہا کہ سرمایہ کاری کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر اہم منصوبے تیار کئے جا
رہے ہیں جن پر بروقت عمل کیا جائے گا ۔
0 comments:
Post a Comment