ایران کے چیمبر آف کامرس کے نائب سربراہ پدرام سلطانی نے کہا ہے کہ ایرانی گیس کی برآمد میں ہمسایہ ممالک کو ترجیح حاصل ہے ۔
پدرام سلطانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا
کہ جنوبی ایران میں گیس فیلڈ میں ہونے والی پیش رفت کی وجہ سے ایران اپنی
ایکسپورٹ مارکیٹ کو ہمسایہ ممالک تک وسعت دینے کی توانائی رکھتا ہے- انہوں
نے کہا کہ ایرانی گیس کی اہم ترین ایکسپورٹ منڈیاں ہمسایہ ممالک ہیں کیونکہ
ان ممالک تک چھوٹے راستوں اور پائپ لائن کے ذریعہ گیس فراہم کی جاسکتی ہے-
پدرام سلطانی نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم پروجیکٹ ایرانی گیس کی
پاکستان تک منتقلی، وہاں سے ہندوستان اور پھر چین کی بڑی منڈی تک رسائی کا
پروجیکٹ ہے- انہوں نے کہا کہ جنوبی خلیج فارس کے ممالک کو گیس فراہمی کے
لئے افغانستان، عراق اور امن و امان کی صورت میں شام کے راستے ایرانی گیس
کی فراہمی کے روٹ پر غور کیا جارہا ہے۔
0 comments:
Post a Comment