ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کی سیاسی پارٹیوں کے درمیان ایک بار پھر مذاکرات شروع ہونے کے امکانات ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین
امیر عبداللہیان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن کے سیاسی دھڑوں کے
درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی
کہ یمن کے بحران کا حل صرف سیاسی طریقے سے اور موثر گفتگو کے ذریعے ممکن
ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنیوا مذاکرات میں یمن کی تمام سیاسی پارٹیوں نے حصہ
لیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انصاراللہ سمیت تمام عوامی گروہ اور
پارٹیاں مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کے حل کی خواہاں ہیں۔ حسین
امیرعبداللہیان نے یمن کے غیر انسانی محاصرے کی مذمت کی اور اسے انسانی اور
اسلامی لحاظ سے غیرقانونی قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تہران،
یمن میں جنگ بندی، محاصرے کے خاتمے اور یمنی گروہوں کے مابین گفتگو کی غرض
سے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے کی کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا۔ ایران
کے نائب وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران،
یمنی عوام تک غذائی اشیا اور ایندھن کی فراہمی کے لئے اقوام متحدہ اور
عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔
0 comments:
Post a Comment