• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, June 30, 2015

    مصر کے بعد اردن کی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کا اسرائیلی فیصلہ

    مصر کے بعد اردن کی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کا اسرائیلی فیصلہ


    اسرائیلی حکومت نے مصر کی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کے بعد اسے توسیع دیتے ہوئے اردن کی سرحد پر بھی خاردار حفاظتی باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کابینہ نے مصری سرحد سے متصل علاقے میں سیکیورٹی باڑ کے منصوبے کی تکمیل کے بعد اسے اردن کی سرحد پر بھی لگانے کی منظوری دی ہے۔
    خیال رہے کہ اردنی حکومت اور تل ابیب پہلے ہی اپنی 240 کلومیٹر مشترکہ سرحد اور مغربی کنارے کے اندر آنے والے وادی اردن کے 90 کلو میٹر کے علاقے میں حفاظتی باڑ کے منصوبے سے اتفاق کرچکے ہیں۔اسرائیلی حکومت نے سنہ 2013ء میں جزیرہ نما سینا کے علاقے سےمتصل بارڈر پر پانچ میٹر اونچی خاردار باڑ لگانے کے بعد خدشہ ظاہرکیا تھا کہ مسلح عناصر اردن کے راستے اسرائیل میں داخل ہوسکتے ہیں۔مصر کی سرحد پر خاردار حفاظتی باڑ کوئی 30 کلومیٹر کے علاقے پر لگائی ہے جو بحر احمر کے ساتھ ساتھ سیاحتی علاقے ایلات کے جنوب سے غزہ کی پٹی تک پھیلی ہوئی ہے۔ اسرائیلی کابینہ نے اتوار کے روز ہونے والے اجلاس میں ایلات سے اردن تک اس باڑ کو مزید وسعت دینے کی منظوری دی۔



    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر کے بعد اردن کی سرحد پر حفاظتی باڑ لگانے کا اسرائیلی فیصلہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top