ایرانی آرمی چیف عطاءاللہ صالحی نے کہا ہے کہ ہم ایران میں داعش کی وجہ سے پھیلنے والے بحران کا سختی کے ساتھ مقابلہ کریں گے اور ہم امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے قدم کاٹ دیں گے اور مسلمانوں کے ساتھ اور ان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہونے والی سازشوں کو ناکام بنا دیں گے ۔
ایرانی آرمی چیف صالحی نے بدھ کے روز ایرانی بحریہ کی کامیابی کے متعلق قائم ہونے والی تقریب کی رونمائی کے دوراں بات کرتے ہوے کہا ہے کہ خطے میں دہشتگرد گروپ داعش کی تشکیل دشمن کی ناکام سازش ہے ،اور خطے میں دہشتگرد تنظیم داعش امریکہ ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کی پیداوار ہے ۔
0 comments:
Post a Comment