غاصب اسرائیلی فوجیوں نے جمعرات کی صبح نابلس شہر میں آٹھ مسافر بسوں کی تلاشی لی جس کے
بعد انہیں ضبط کرکے ایک فوجی کیمپ میں پہنچا دیا گیا ہے۔ گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد
فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔
نابلس میں خلہ العمود کےمقام پر اسرائیلی فوجیوں نے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ ایک
نجی بس کمپنی"التمیمی" کی آٹھ بسوں کی تلاشی لی گئی۔ بعد ازاں بسوں کوجنوبی
نابلس میں حوارہ کےمقام پر ایک مقامی فوجی کیمپ لے جایا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment