• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, November 28, 2015

    ترکی نے روس کو پیغام دیا ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلیں


    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو خبردار کیا ہے کہ جہاز کے گرائے جانے کے واقعے پر روس کا ترکی کو دھمکی دینا آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
    ترکی کے صدر نے کہاوہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر پیرس میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں روس کے صدر سے بالمشافہ ملاقات کرنا چاہیں گے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
    صدر پوتن ترکی کی فضائیہ کی طرف سے روسی جنگی طیارے کو مار گرانے پر ترکی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ ترک صدر نے اس مطالبے کو رد کر دیا تھا۔
    ترکی کا کہنا ہے روسی طیارے کی طرف سے ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر یہ انتہائی اقدام اٹھایا گیا تھا جبکہ روس کا اصرار ہے کہ اس کے طیارےشام کی فضائی حدود میں پرواز کر رہے تھے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی نے روس کو پیغام دیا ہے کہ وہ آگ سے نہ کھیلیں Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top