یمن کے صدر عبدربہ
منصور ھادی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو باغیوں کے تسلط سے آزاد کروانے،
ایرانی مداخلت روکنے اور قانون کی عمل دراری بحال کرنے تک لڑائی جاری رکھیں گے۔
یمن کی آزادی کی 30 ویں
سالگرہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر ہادی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہری ملک سے قبضہ
گروپ، خاندانی سیاست اور ملیشیاؤں کے اقتدار کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میری
حکومت منحرف صدر علی عبداللہ صالح اور ایران نواز شیعہ حوثی ملیشیا کی پیدا کردہ
باغیانہ روش کا خاتمہ چاہتی ہے۔ نیز ہم ایران کو اپنے مقاصد حاصل کرنے سے بھی
روکنا چاہتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment