یمن کی جنرنلسٹ یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا
گیا ہے کہ حوثی باغیوں نے 72 گھنٹوں میں دو اخبارات کے دفاتر پر دھاوے بولنے کے بعد
ان کی اشاعت پر پابندیاں عاید کیں۔ حوثی باغیوں نے صنعاء سے شائع ہونے والے اشتراکی
پارٹی کے ترجمان اخبار کے دفتر پردھاوا بولا اور اخبار کی اشاعت پر پابندی عاید کرنے
کا حکم دیا ہے۔ ایک روز بعد باغیوں نے الناصری تنظیم کے ترجمان ہفتہ جریدہ "الوحدوی"
کی اشاعت پر پابندی عاید کرکے آزادی اظہار کا گلا گھونٹ دیا۔
جرنلسٹ یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں حوثی باغیوں
کے ہاتھوں اخبارات و جرائد کے دفاتر میں دھاوے، توڑپھوڑ اور اخبارات کی اشاعت پر پابندی
کی شدید مذمت کرتے ہوئے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment