• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, November 28, 2015

    اسرائیل جلد ہی ابو ظہبی میں اپنا سفارت دفترکھولے گا ۔اسرائیلی میڈیا



    عبرانی اخبار"ہارٹز" نے دعوی کیا   ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر  ابو ظہبی میں اسرائیلی سفارتی دفتر کے قیام کے لیے سرکاری سطح پر تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں۔ جلد ہی اسرائیل متحدہ عرب امارات میں اپنا سفارتی دفتر کھولے گا۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے ڈائریکٹر جنرل برائے خارجہ امور"ڈورے گولڈ" نے گذشتہ منگل متحدہ عرب امارات کا تین روزہ خفیہ دورہ کیا تھاجس  کے دوران انہوں نے ' یواے ای' کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کی تھیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران ہی دونوں ملکوں کے درمیان مرحلہ وار سفارتی تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا گیا تھا۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: اسرائیل جلد ہی ابو ظہبی میں اپنا سفارت دفترکھولے گا ۔اسرائیلی میڈیا Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top