ایرانی حج عمرہ آرگنائزیشن کے سربراہ اوحدی نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ
منیٰ میں گم شدہ ایران کے سابقہ لبنانی سفیر غضنفر رکن آبادی کی لاش کی شناخت
ہوگئی ہے ۔
ایرانی حج عمرہ کے سربراہ اوحدی نے وضاحت کی ہے کہ گزشتہ ہفتے کو رکن آبادی کی شناخت ہوگئی تھی۔ مزید انہوں نے کہا ہے کہ سعودی حکام نے رکن
آبادی کی لاش کی تصاویر ہمیں دی تھی ، اور
رکن آبادی کی ایرانی کی داخلی سلامتی فوج
کی جانب سے تصویر کے مطابق شناخت ہوگئی ہے ، اور مسئلے کی حساسیت کی وجہ سے متاثرہ
کے خاندان کی طرف سے اور ان کے فنگر پرنٹ
کی درخواست کے مطابق اور ان
کے پاس موجودہ اشیاء کے مطابق ان کی شناخت ہوگئی ہے ۔
مزید انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ روز
رکن آبادی کی شناخت ہوئی ہے جس کو
مکہ کے قبرستان میں 18 ذی الحجہ کو سانحہ منیٰ میں مرنے والے افراد کے ساتھ دفن
کردیا گیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment