• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Thursday, November 26, 2015

    سعودی عرب : تمام اسکولوں میں فوٹو گرافی پر پابندی


    سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے اسکولوں میں اساتذہ ، منتظمین ،والدین اور طلبہ پر ویڈیو بنانے اور تصویریں کھینچنے پر پابندی عاید کردی ہے۔ البتہ وہ مجاز حکام سے اجازت کے بعد صرف اسکول کے کیمرے سے تصویرکشی کرسکتے ہیں۔
    وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک گشتی مراسلے کے مطابق اس پابندی کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اسکولوں اور کنڈرگارٹن پر ہوگا۔وزارت تعلیم نے پندرہ سال قبل کیمروں والے موبائل فونز کے استعمال پر قدغن لگانے کے لیے قواعد وضوابط وضع کیے تھے لیکن اسکولوں اور اساتذہ نے کم ہی اس پابندی کی پاسداری کی ہے۔
    وزارتِ تعلیم نے اپنے مراسلے میں کہا ہے کہ جو اسکول اپنے ہاں منعقد ہونے والی تقاریب کی تصاویر یا ویڈیو بنانا چاہتے ہیں تو وہ اس مقصد کے لیے مطلوبہ قابلیت کا حامل ایک ملازم بھرتی کریں۔فوٹو گرافی صرف تقریبات اور مجالس کی سرکاری دستاویز سازی کے لیے کی جائے اور اس مقصد کے لیے صرف اسکول کا ملکیتی کیمرا ہی استعمال کیا جائے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب : تمام اسکولوں میں فوٹو گرافی پر پابندی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top