اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے دباؤ میں آ کر سعودی عرب میں خواتین کے لئے ہر قسم کی
ملازمتوں کے دروازے کھول دیئے گئے۔ روزنامہ 'مکہ' کے مطابق اس سے قبل سعودی وزارت لیبر
نے پرخطر ملازمتوں کے
دروازے خواتین پر بند کر رکھے تھے۔
ذرائع کے مطابق سعودی وزارت
محنت نے آئی ایل او کے لیبر قانون کی دفعہ 149 کی توثیق اس شق کے اضافے کے ساتھ
کی
تھی جس میں خواتین کو برابری کی بنیاد پر ملازمت کے مواقع فراہم کرنے کی ضمانت دی گئی
تھی بشرطیکہ اختیار کیا جانے
والا پیشہ خواتین کے لئے خطرناک نہ ہو۔
لیکن عالمی ادارے نے سعودی
ترمیم پر ناخوشی کا اظہار کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اس سے خواتین کے لئے ملازمتوں کے
مواقع
محدود ہونے کا تاثر ملتا ہے۔
0 comments:
Post a Comment