یمن سے سعودی عرب کے
سرحدی علاقے میں شدید گولہ باری کی گئی ہے جس سے ایک سرحدی محافظ اور دو شہری شہید
ہوگئے ہیں۔
سعودی عرب کی وزارت
داخلہ کی جانب سے سوموار کو جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ''یمنی علاقے سے
اتوار کو دہران الجنوب کی جانب شدید گولہ باری کی گئی تھی جس سے ایک سرحدی محافظ
شہید ہوگیا''۔
یمن سے جازان کے
علاقےبھی میں شدید گولہ باری کی گَئی تھی جس سے دو یمنی شہری مارے گئے ہیں۔واضح
رہے کہ سعودی عرب کے سرحدی علاقوں جازان اور نجران میں اس وقت ہزاروں یمنی مقیم
ہیں۔
0 comments:
Post a Comment