اسلامی جمہوریہ ایران کی مجلس شوریٰ کونسل کے سربراہ علاؤ الدین بروجردی نے طاجکستان پارلیمنٹ کے سربراہ عبیداللہ یوف نے بات چیت کی ۔ جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی ، سیاسی اور سیکورٹی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا
دونوں ممالک نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ خطے میں ہونے والی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اور خطے میں سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانے میں مدد مل سکے ۔
تہران میں جاری اجلاس میں بروجردی نے کہا ہے ایران اور طاجکستان کے درمیان تعلقات دوستانہ اور مشترکہ مفادات پر مبنی ہے ۔ انہوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوے کہا ہے کہ یہ بات غلط ہے کہ ہم دہشتگردی اور اسلام کو ایک ساتھ ملا دیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ اسلام محبت اور بھائی چارے کا دین ہے ۔
0 comments:
Post a Comment