• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, November 30, 2015

    ترکی اور یورپ کے درمیان "تاریخی دن" 3 ارب کے معاہدے


    یورپی یونین اور ترکی کے درمیان برسلز میں ہونے والے ایک اجلاس میں یورپی یونین کے صدر ڈونلڈ ٹُسک   نے مہاجرین کے بحران سے نمٹنے کے لیے انقرہ کے لیے تین ارب ڈالر سے زائد مالی امداد کا وعدہ کیا ہے۔
    ترکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو برسلز میں یورپی یونین کے حکام کے ساتھ ملاقات میں معاہدہ طے پا جانے کے بعد اپنے بیان میں اس دن کو یورپی یونین کے ساتھ تعلقات کا 'تاریخی دن' قرار دیا۔یہ بات انہوں نے اٹھائیس رکنی یورپی یونین کے اجلاس کے اختتام پر کی۔
    واضح رہے کہ ترکی میں اِس وقت بائیس لاکھ کے قریب شامی مہاجرین موجود ہیں۔ زیادہ تر شامی اور عراقی مہاجرین یورپ کا سفر ترکی کے راستے ہی کرتے ہیں، اور یورپی ممالک کا مطالبہ ہے کہ انقرہ مہاجرین کے اس بہاؤ کو کم کرنے میں زیادہ بھرپور کردار ادا کرے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ترکی اور یورپ کے درمیان "تاریخی دن" 3 ارب کے معاہدے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top