• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, November 24, 2015

    وسطی دبئی میں آتشزدگی، متاثرہ عمارت خالی کرا لی گئی


    دبئی کے علاقے مراقبات کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے بعد پولیس نے عوام کو 'زیادہ محتاط' رہنے کی ہدایت کی ہے۔
    دبئی پولیس نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر ایک پیغام میں بتایا ہے کہ مراقبات کے علاقے میں ایک سڑک آگ لگنے کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔
    تاہم مقامی اخبار 'گلف نیوز' نے بتایا کہ وسطی دبئی کے علاقے میں تین رہائشی بلاکس میں آگ لگی ہے جس کی وجہ سے علاقے میں میڑو ٹرین کی لائن بند ہو گئی ہے۔
    دبئی کے محکمہ شہری دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لئے ہنگامی ٹیمیں ارسال کر دی گئی ہیں۔ ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ متاثرہ عمارتوں کے رہائشیوں کو باہر نکال لیا گیا ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: وسطی دبئی میں آتشزدگی، متاثرہ عمارت خالی کرا لی گئی Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top