• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, March 28, 2015

    سویڈن کی سعودی عرب سے تعلقات میں کشیدگی پر معذرت

    ریاض نے معذرت قبول کر کے سفارتی تعلقات بحال کر لیے


    سویڈن کی حکومت نے سعودی عرب کے ساتھ بعض معاملات میں کشیدگی پیدا ہونے پر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز سے باضابطہ معذرت کی ہے جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات بحال ہوگئے ہیں۔
    سویڈش بادشاہ نے ذاتی طورپر شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع پر معذرت کی اور سعودی عرب کے عالمی تنازعات میں کردار کا اعتراف کرتے ہوئے تعلقات کی بحال کی خواہش کا اظہار کیا۔ سویڈش شہنشاہ کی جانب سے دو طرفہ سفارتی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور یہ امید کی گئی دونوں ملک تلخیاں بھلا کر سفارتی تعلقات بحال کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔
      
     
      

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سویڈن کی سعودی عرب سے تعلقات میں کشیدگی پر معذرت Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top