حوثیوں کے بیلسٹک میزائل ''فیصلہ کن طوفان'' کا ہدف
سعودی عرب کی قیادت میں
آپریشن ''فیصلہ کن طوفان'' کے فوجی ترجمان نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے
لیے اب کوئی محفوظ ٹھکانے نہیں رہیں گے۔اتحادی طیاروں نے فوجی مہم کے چوتھے روز
حوثیوں کے زیر قبضہ یمنی فوج کے بیلسٹک میزائلوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا
ہےسعودی عرب کے بریگیڈئیر جنرل احمدالعسیری نے اتوار کو دارالحکومت
الریاض میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثیوں کو براہ راست ہدف بنایا
جارہا ہے اور اتحادی فائیٹر جیٹ برسرزمین طیارہ اور میزائل شکن فضائی دفاعی نظام
کو بھی بمباری میں نشانہ بنا رہے ہیںانھوں نے کہا کہ حوثی باغی یمنی فوج سے چھینے گئے آلات اور بیلسٹک
میزائلوں کو شہری آبادی میں واقع مکانوں میں منتقل کررہے ہیں اس قسم کے میزائل
اتحادی طیاروں کے حملوں کا ابتدائی ہدف تھے۔لڑاکا طیارے حوثیوں کی عسکری طاقت کو
مجتمع ہونے سے روکنے کے لیے چوبیس گھنٹے دستیاب ہیں۔
0 comments:
Post a Comment