• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    جوہری مذاکرات کی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔


    روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے منگل کے روز اعلان کیا ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے مثبت نتائج برآمد ہونے کا قوی امکان ہے۔
    ماسکو میں ہونے والی ایک پریس کانفرنس میں سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ ایران اور مذاکرات کے دیگر فریقوں کی کوشش ہے کہ ان مذاکرات کا ایک قطعی نتیجہ برآمد کیا جائے۔ روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ البتہ ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں معاہدے کا امکان سو فیصد نہیں ہے اور دراصل کوئی ایسا مسئلہ نہیں کہ جس کا سو فی صد حل ممکن ہو۔ انہوں نے ایران کے جوہری پروگرام پر اتفاق رائے کے حصول کو ممکن قرار دیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے مذاکرات کے آخری مرحلے میں دوبارہ لوزان جانے کا اعلان بھی کیا۔ قابل ذکر ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک درمیان ہونے والے مذاکرات گذشتہ جمعرات سے سویئزرلینڈ کے شہر لوزان میں جاری ہیں۔ پانچ جمع ایک اور ایران کی مذاکرات کار ٹیموں نے اب تک متعدد نشستیں منعقد کی ہیں۔ ان نشستوں کا مقصد، ایران کے جوہری پروگرام پر ایک جامع سمجھوتہ طےکرنا ہے۔







    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: جوہری مذاکرات کی کامیابی کا قوی امکان ہے ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top