• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    یمن:صعدہ اور شبوۃ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری

    شبوۃ قبائل کے ساتھ جھڑپوں میں 50 حوثی جنگجو ہلاک

    سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد نے یمن کے جنوبی صوبے شبوۃ اور شمالی شہر صعدہ میں حوثی شیعہ باغیوں کے ٹھکانوں پر اتوار کو نئی بمباری کی ہے۔شبوۃ میں حوثیوں اور مسلح قبائلیوں کے درمیان جھڑپوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔ان میں کم سے کم پچاس حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔  آپریشن ''فیصلہ کن طوفان'' کے تحت سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے شبوۃ کے علاقے بیحان میں حوثیوں کے ٹھکانوں کو فضائی حملوں میں نشانہ بنایا ہے۔عرب اتحادیوں کے لڑاکا طیاروں نے حوثیوں کے مضبوط گڑھ شمالی شہر صعدہ میں فوجی اہداف اور اسلحے ایک ڈپو پر بمباری کی ہے۔العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق حوثی جنگجوؤں نے صنعا اور صعدہ کی جیلوں میں قید اٹھارہ سو سزا یافتہ مجرموں کو رہا کردیا ہے۔انھوں نے یمن کے دوسرے شہروں میں جیل میں قید افراد کو بھی رہا کرنے کی کوشش کی ہے۔

      
    Link
      
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن:صعدہ اور شبوۃ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر بمباری Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top