• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد

    یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد


    پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کا ایک خصوصی طیارہ یمن میں پھنسے ہوئے پانچ سو پاکستانیوں کو لے کر اتوار کی شب کراچی کے ہوائی اڈے پر اُتر گیا ہے۔جنرل عسیری نے قبل ازیں اس امر کی تصدیق کی تھی کہ پاکستانیوں کو یمن سے نکال لیا گیا ہے۔
    ان پاکستانیوں کو یمن کے دارالحکومت صنعا سے الحدیدہ میں منتقل کیا گیا تھا۔حوثی باغیوں اور یمن کی سکیورٹی فورسز نے الگ الگ ان کی مکمل جامہ تلاشی کے بعد انھیں صنعا سے جانے کی اجازت دی تھی اور سعودی عرب کے محکمہ شہری ہوابازی کی جانب سے گرین سگنل ملنے کے بعد پی آئی اے خصوصی پرواز انھیں لے کر وطن واپس روانہ ہوگئی تھی۔
    وزیراعظم میاں نواز شریف نے ان پاکستانیوں کے یمن سے بہ حفاظت انخلاء کا حکم دیا تھا۔سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں قریباً ایک ہزار پاکستانی موجود تھے اور پہلے مرحلے میں پانچ سو پاکستانیوں کو واپس لایا گیا ہے۔ان میں زیادہ ترخواتین اور بچے ہیں اور دوسرے مرحلے میں وہاں باقی رہ جانے والے مردوں کو خصوصی پرواز کے ذریعے ملک واپس لایا جائے گا۔اس وقت وہ الحدیدہ میں ایک اسکول میں مقیم ہیں۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے کراچی آمد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top