• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, March 28, 2015

    مصر: عرب لیگ اجلاس میں شرکت کے لیے یمنی صدر مصر پہنچ گئے

    مصر: عرب لیگ اجلاس میں شرکت کے لیے یمنی صدر مصر پہنچ گئے

    یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی آج شرم الشیخ میں عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔انھوں نے عرب لیگ اور خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی) سے یمن میں حوثی جنگجوؤں کی بغاوت کو فرو کرنے کے لیے فوجی مداخلت کی اپیل کی تھی۔ان کی اپیل پر خلیجی عرب ممالک نے حوثیوں کی جارحیت کو پسپا کرنے کے لیے فوجی آپریشن کا اعلان کیا تھا۔اس میں اومان کے سوا خلیج تعاون کونسل کے رکن پانچ ممالک شریک ہیں۔سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین ،قطر اور کویت نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انھوں نے یمن میں حوثی جنگجوؤں ،القاعدہ اور داعش کی جارحیت کو پسپا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ خلیجی عرب ریاستوں نے پہلے بھی یمن میں استحکام لانے کی کوشش کی تھی اور انھوں نے بحران کے حل کی غرض سے تمام فریقوں کے درمیان امن بات چیت کی میزبانی کی بھی پیش کش کی تھی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر: عرب لیگ اجلاس میں شرکت کے لیے یمنی صدر مصر پہنچ گئے Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top