• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    سعودی عرب کی حوثی مخالف مہم میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا

    سعودی عرب کی حوثی مخالف مہم میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا
    پاکستان نے یمن میں حوثی شیعہ باغیوں کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں فوجی مہم میں شرکت کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس ضمن میں وزیردفاع خواجہ آصف اور مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا ایک وفد سعودی عرب بھیجا جارہا ہے جو سعودی حکام سے ممکنہ فوجی تعاون کے سلسلے میں بات چیت کرے گا اور یہ بھی جائزہ لے گا کہ سعودی عرب کو پاکستان سے کس قسم کی مدد درکار ہےلیکن اس دوران برطانوی خبررساں ادارے رائیٹرز نے ایک سینیر عہدے دار کے حوالے سے سوموار کو یہ اطلاع دی ہے کہ پاکستان یمن میں حوثیوں کے خلاف لڑائی میں حصہ لینے کے لیے اپنے فوجی سعودی عرب بھیجے گارائیٹرز نے اس پاکستانی عہدے دار کی شناخت تو ظاہر نہیں کی ہے لیکن ان کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ ہم پہلے ہی سعودی عرب کے حوثی باغیوں کے خلاف آپریشن کی مکمل حمایت کا وعدہ کرچکے ہیں اور بہت جلد اس اتحاد میں شامل ہوجائیں گے

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: سعودی عرب کی حوثی مخالف مہم میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ نہیں ہوا Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top