ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کے ایران کے خلاف بیان پر تہران میں ترکی کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا ۔
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے اس خبر کا اعلان کرتے
ہوئے کہ اردوغان کے بیان کے بعد ترکی کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ طلب
کیا گیا ہے- مرضیہ افخم کا کہنا ہے کہ ترکی ناظم الامور کو تہران کے احتجاج
کے ضمن میں اردوغان کے بیان پر ان سے جواب طلب کیا گیا- مرضیہ افخم نے کہا
کہ ترکی کے سفیر کی غیر موجودگی میں اس ملک کے ناظم الامور کو وزارت خارجہ
طلب کرکے، ایشیا و آسٹریلیا کے امور میں ایران کے نائب وزیرخارجہ نے
اردوغان کے بیان پر احتجاج اور اظہار افسوس کیا ہے اور اس بیان کو سیاسی
آداب کے منافی اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں ان سے وضاحت طلب
کی گئی - مرضیہ افخم نے کہا کہ علاقے اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات کے
بارے میں ایران کی پالیسی امن و استحکام اور باہمی تعاون کی بنیاد پر
استوار ہے- انھوں نے کہا کہ تہران کا خیال ہے کہ ایران اور ترکی، اس مقصد
کے حصول کیلئے ضروری توانائی کے حامل ہیں ۔link
0 comments:
Post a Comment