• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Saturday, March 28, 2015

    مشرق وسطیٰ میں قیام امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے مشروط ہے: قطر



    خلیجی ریاست قطر نے فلسطینیوں کی آزادی سمیت ان کے تمام آئینی حقوق اور مسلح جدو جہد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں دیر پا قیام امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے مشروط ہے۔ جب تک فلسطینیوں کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے خطے میں امن کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔
    ان خیالات کا اظہار قطری وزیرخارجہ ڈاکٹر خالد العطیہ نے قاہرہ میں منعقدہ عرب لیگ کے وزرائے خارجہ سطح کے اجلاس سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام عرب اور مسلمان ممالک کو فلسطینیوں کے حقوق کی حمایت اولین ترجیحات میں شامل رکھنی چاہیے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مشرق وسطیٰ میں قیام امن مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل سے مشروط ہے: قطر Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top