ایرانی ذرائع کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمال میں
ہونے والے ایک دہشتگردانہ بم دھماکے میں ایک ایرانی زائر شہید اور نو دیگر
زخمی ہوگئے-
ایک نیوز کے مطابق عراق کے
دارالحکومت بغداد کے شمال میں یہ دہشتگردانہ بم دھماکہ، التاجی کے علاقے
میں ہوا جس میں ایرانی زائرین کی حامل ایک بس کو نشانہ بنایا گیا- اس
دہشتگردانہ کاروائی میں ایک ایرانی زائر شہید اور نو دیگر زخمی ہوگئے- یہ
دہشتگردانہ واقعہ منگل کو ظہر سے پہلے پیش آیا-
0 comments:
Post a Comment