• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    شام کی لڑائی سے یمن کے بحران میں اضافہ

    یمن میں بحران خطے کی دو سپر پاورز، ایران اور سعودی عرب، کے درمیان تناؤ کی طرف ایک اشارہ ہے دنیا کی بڑی طاقتوں کی طرف سے شام کی لڑائی روکنے میں ناکامی چار برس پہلے کی نسبت اب اور بھی سنگین غلطی لگ رہی ہے  یہ صرف شام میں ہونے والی ہلاکتیں نہیں ہیں بلکہ دنیا کے اس حساس حصے پر ہونے والا جنگ کا اثر ہے شام کی جنگ کا اثر اس تناؤ میں مزید شدت لا رہا ہے جو پہلے ہی یہاں موجود ہے۔
    اس مصیبت زدہ علاقے میں وہ جگہ جہاں یہ تناؤ ابل کے پھٹنے والی حد پر پہنچ گیا ہے وہ یمن ہے  یمن کے اپنے بھی کئی مسائل ہیں۔ لیکن شام سے ابھرنے والے مسائل کے بغیر شاید یہ بین الاقوامی مسئلہ نہ بنتا۔
    پہلے تو یہ ہوا کہ شام میں ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہوئیں اس سے بہت سی جگہوں پر اکٹھے رہنے والے شیعہ اور سنی مسلمانوں نے ایک دوسرے پر شک کیا اور خون خرابہ بڑھا۔ اس طرح صورتِ حال کے بعد حال ہی میں شہ سرخیوں میں آنے والا ملک یمن ہے۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: شام کی لڑائی سے یمن کے بحران میں اضافہ Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top