شاہ سلمان یمن کی سیاسی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا ہے
کہ وہ یمن کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے پر آمادہ تمام یمنی سیاسی
جماعتوں کی قیادت سے ملاقات کے لیے تیار ہیںسعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کی جانب سے جاری کردہ
بیان کے مطابق انھوں نے یہ بات سعودی کابینہ کے اجلاس میں کہی ہے۔البتہ بیان میں
واضح کیا گیا ہے کہ''اس طرح کی ملاقاتیں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے زیرانتظام
اور اس فریم ورک کے تحت ہونی چاہئیں کہ (یمن میں) مجاز حکومت کو برقرار رکھا جائے
گا اور اس کی مخالفت کی کوششوں کو مسترد کیا جائے گا,بیان کے مطابق:ان مذاکرات کی شرائط یہ ہوں گی کہ ہتھیاروں کو سرکاری
حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔یمن کے ہمسایہ ممالک کی سلامتی کو ڈرایا دھمکایا جائے
گا اور نہ خطرات پیدا کیے جائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment