• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    ایران اور ایک جمع پانچ کے درمیان لوازن میں جوہری مذاکرات جاری ۔


    سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے رکن ممالک کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ منگل کے روز بھی جاری ہے۔
    ایرانی مذاکرات کار ٹیم میں شامل ایران کے جوہری توانائی ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی، سینیئر مذاکرات کار اور نائب وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور مجید تخت روانچی شامل ہیں جبکہ امریکی مذاکراتی ٹیم،اس ملک کے وزیر توانائی ارنسٹ مونیز اور نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمن پر مشتمل ہے۔ مذاکرات کے اس دور میں یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ ہلگا اشمید بھی شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ساتھ امریکی، فرانسیسی، جرمن اور برطانوی وزرائے خارجہ کی خصوصی نشست بھی منعقد ہوئی۔ بظاہر تمام فریقوں میں ایران کے جوہری مسئلے کو نتیجے تک پہنچانے کا سیاسی عزم پایا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایران کے سینیئر مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات پیچیدہ اور مشکل ہیں۔ سید عباس عراقچی نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا کہ اس مسئلے کا نتیجہ کل تک برآمدہوسکتا ہے تاہم انہوں نے کہا کہ کوششیں جاری ہیں اور تمام فریقوں میں سیاسی عزم و ارادہ پایا جاتا ہے- سید عباس عراقچی نے کہا کہ مذاکرات میں شامل کئے جانے والے موضوعات کی پیچیدگی کے پیش نظر، نتیجے تک پہنچنا دشوار، تاہم ممکن ہے۔ قابل ذکر ہے کہ پیر کے دن دو نشستیں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ اور ایک نشست نائب وزرائے خارجہ کے مابین منعقدہوئی۔ اس کے علاوہ پانچ جمع ایک اور ایران کے مابین بھی دوفریقی اور سہ فریقی خصوصی نشستیں منعقد ہوئیں۔







    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: ایران اور ایک جمع پانچ کے درمیان لوازن میں جوہری مذاکرات جاری ۔ Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top