• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    فلسطین میں فوجی آپریشن سے متعلق صدر عباس کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے:الجہاد



    فلسطینی صدر محمود عباس کی جانب سے غزہ کی پٹی میں بھی یمن کی طرز پرفوجی آپریشن کی تجویز کے خلاف فلسطین بھر میں شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے بعد اب اسلامی جہاد نے بھی اس بیان کو انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور قوم کوتقسیم کرنے کی سازش قرارد یا ہے۔
    اسلامی جہاد کے ترجمان اور مرکزی رہ نما دائود شہاب نے غزہ کی پٹی میں صدر محمود عباس کے متنازعہ بیان کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں ’’فیصلہ کن طوفان‘‘ آپریشن کی طرز پر فوجی کارروائی کا مطالبہ کرکے صدر عباس نے قوم میں افراتفری اور بے اتفاقی پھیلانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا یہ بیان نہایت غیر ذمہ دارانہ ہے جو ان کے منصب پر فائز کسی بھی شخص کی جانب سے دیے جانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: فلسطین میں فوجی آپریشن سے متعلق صدر عباس کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے:الجہاد Rating: 5 Reviewed By: Muhammad Yahya
    Scroll to Top