• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    یمن میں سعودی عرب کی کارروائی ، باغی سابق صدر نے ’حوثی باغیوں‘ کیخلاف کارروائی میں مشروط شمولیت کی پیشکش کردی


    عرب میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کے ایک صاحبزادے نے سعودی حکام سے رابطہ کرلیااور اُنہیں پیشکش کی کہ اگراُن کے والد کو عام معافی دینے کی یقین دہانی کرائی جائے تو وہ پانچ ہزار سپیشل سیکیورٹی فورس اور ایک لاکھ ریپبلیکن گارڈز سمیت حوثی باغیوں کے خلاف لڑنے کو تیار ہیں تاہم یہ پیشکش سعودی حکومت نے مستردکردی اور واضح کیاکہ منصورہادی یمن کے قانونی صدر ہیں ۔
    عرب میڈیا کے مطابق تیس برس تک یمن میں بلا شرکت غیرے حکومت کرنے والے علی عبداللہ صالح کے بیٹے احمد علی عبداللہ صالح نے ابتدائی ملاقات ریاض میں سعودی انٹلیجنس کے نائب سربراہ جنرل یوسف الادریس سے کی جس کے بعد احمد علی نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بیٹے اور وزیر دفاع شہزادہ محمد سلمان سے ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں صالح کے بیٹے سے اپنے والد اور خود اپنے لئے تحفظ کی درخواست کرتے ہوئے سابق صدر پر یو این کی پابندیاں ہٹانے کی درخواست کی اور حوثی باغیوں کیخلاف لڑنے کی پیشکش بھی کردی تاہم یہ پیشکش یمن میں شروع ہونیوالے سعودی آپریشن ”فیصلہ کن طوفان“ شروع ہونے سے دودن قبل کی گئی ۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں سعودی عرب کی کارروائی ، باغی سابق صدر نے ’حوثی باغیوں‘ کیخلاف کارروائی میں مشروط شمولیت کی پیشکش کردی Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top