اقوام متحدہ کے امن مندوب برائے مشرق وسطیٰ رابرٹ سیری نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پر زوردیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی شہروں میں یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل روکنے کےلیے موثر اقدامات کریں۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق’ یو این‘ امن مندوب نے عالمی سلامتی کونسل کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں دوبارہ زمام اقتدار سنبھالنے کے بعد نیتن یاھو کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات کریں۔ اس مقصد کے لیے انہیں فلسطینی علاقوں میں متنازعہ یہودی بستیوں کی تعمیر کا عمل روکنا ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment