• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    مصر میں ہندوستانی فیسٹیول کا انعقاد

    کا انعقاد مصر میں ہندوستانی فیسٹیول


    ہندوستان مصر میں ایک عظیم ترین فیسٹیول کا انعقاد کررہا ہے حالانکہ مصر میں اس وقت سیاسی بے چینی کے علاوہ انتہاء پسندوں کے حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تاہم اس فیسٹیول کے ذریعہ یہ پیغام دیا جارہا ہےکہ مصر آج بھی سیاحوں کیلئے ایک محفوظ مقام ہے۔ ہندوستانی سفیر متعینہ مصر نودیپ سوری نے یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت ثقافت و سیاحت نے مجوزہ 18 روزہ فیسٹیول ’’انڈیا بائی دی فائل‘‘ (ہندوستان دریائے نیل کے کنارے) جب اس فیسٹیول کے تعلق سے ہماری دیانتداری اور بے خوف و خطر ہونے کا موقف دیکھا تو حیران رہ گئی۔ لہٰذا وزارت کے کئی عہدیدار بھی بلاتامل ہمارے ساتھ شامل ہوگئے۔ حالانکہ گذشتہ سال ہم نے مصر کے بارے میں جو تاثر دیا تھا کہ وہاں کے حالات سیاحوں کے لئے سازگار نہیں ہیں کیونکہ ملک بدامنی کے دور سے گذر رہا ہے۔ اس وقت موقف کو جاننے کے بعد کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو مصر کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔

    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: مصر میں ہندوستانی فیسٹیول کا انعقاد Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top