Monday, March 30, 2015
شرم الشیخ: یمنی صدر نے
شیعہ حوثی باغیوں کو ایران کی کٹھ پتلیاں قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ ان کے خلاف
عسکری کارروائی جاری رکھی جائے۔ سعودی بادشاہ کے بقول اہداف کے حصول تک یمن میں
فوجی کارروائی جاری رہے گی۔ مصری تفریحی مقام شرم الشیخ میں عرب ممالک کی تنظیم
عرب لیگ کے سالانہ اجلاس میں یمن کی داخلی صورت حال کو توجہ حاصل رہی ہے۔اس اجلاس
سے خطاب کرتے ہوئے یمنی صدر عبدالرب ہادی منصور نے اپنے ملک میں جاری اس بحران کے
لیے ایرانی حکومت کو براہ راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی شیعہ حکومت
یمن کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہے۔ انہوں نے عرب ممالک پر زور دیا کہ جب تک یہ
باغی ہتھیار نہیں ڈالتے، ان کے خلاف فوجی کارروائی جاری رہنا چاہیے۔ اگرچہ حوثی
باغی اور تہران حکومت عرب ممالک کے ایسے الزامات مسترد کر رہے ہیں لیکن عرب لیگ کے
اجلاس سے قبل سعودی عرب، کویت اور مصر کے حکام نے بھی کہا کہ ایران کی حکومت یمن
میں فعال ان شیعہ باغیوں کی مدد کر رہی ہے۔ عرب رہنمائوں کی طرف سے ایسے دعوے بھی
سامنے آئے ہیں کہ یمن میں پانچ ہزار ایسے جنگ جو حوثی باغیوں کے ساتھ مل کر لڑ رہے
ہیں، جن کا تعلق ایران، لبنانی تنظیم حزب اللہ اور عراق سے ہے۔
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment