• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    یمن میں پناہ گزین کیمپوں پر سعودی حملوں کی مذمت : مرضیہ افخم


    ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے حجت علاقے کے قریب پناہ گزین کیمپ پر سعودی جارحیت کی مذمت کی ہے-
    وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے کہا کہ یمن پر بمباری اس ملک کی ارضی سالمیت اور اقتدار اعلی کی خلاف ورزی ہے- انہوں نے تاکید کی کہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت فورا بند ہونی چاہیے- مرضیہ افخم نے عالمی اداروں اور عالمی ریڈ کراس تنظیم سے مطالبہ کیا کہ وہ یمن میں جارحیت سے متاثر افراد کی فوری مدد کو پہنچے- اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ جارحیت بحران یمن کو حل نہیں کرسکتی بلکہ اسے مزید پیچیدہ بنادے گی- مرضیہ افخم نے کہا کہ یمن میں تمام سیاسی اور سماجی تنظیموں اور جماعتوں کو چاہیے کہ پہلے والے معاہدوں کے مطابق مذاکرات کی میز پرواپس آجائیں- واضح رہے سعودی عرب اور اس کے بعض پٹھو ملکوں نے یمن کے نہتے عوام پر جمعرات سے حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک درجنوں افراد شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے ہیں-













    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں پناہ گزین کیمپوں پر سعودی حملوں کی مذمت : مرضیہ افخم Rating: 5 Reviewed By: muhammad imran
    Scroll to Top