شامی صدر بشار الاسد نے
ایک امریکی نشریاتی ادارے کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکی کی
زیرسربراہی شامی علاقوں میں داعش کے خلاف
فضائی حملوں کے نتیجے میں داعش میں رضاکاروں کی بھرتی تیز ہوگئی ہے۔
پچھلے سال ستمبر میں شروع
ہونے والے ان فضائی حملوں کی شامی فوج کو افادیت کے بارے میں پوچھے جانے پر بشار
الاسد کا کہنا تھا "بعض اوقات آپ کو مقامی سطح پر فائدہ پہنچ سکتا ہے مگر اگر
عمومی طور پر داعش کو دیکھا جائے تو اصل میں داعش حملوں کے آغاز سے ہی مضبوط ہوتی
جارہی ہے۔"
0 comments:
Post a Comment