اسرائیل کی حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے تین ماہ سے روکے گئے محصولات ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کےواجبات کی ادائی کا فیصلہ انسانی بنیادوں اور اسرائیلی مفادات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل نے رواں سال جنوری کے اوائل میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے عالمی عدالت انصاف ’’آئی سی سی‘‘ سے رجوع کرنے ردعمل میں فلسطینی محصولات روک لیے تھے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تل ابیب نے انسانی ہمدردی اور صہیونی ریاست کے مفادات کے پیش نظر رام اللہ اتھارٹی کے محصولات اسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment