سوئیزرلینڈ کے شہر لوزان میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے وزرائے خارجہ کا اہم اور فیصلہ کن اجلاس شروع ہوگیا ہے۔
ایران کے سینئر ایٹمی مذاکرات
کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور پانچ جمع گروپ کے وزرائے خارجہ
کا یہ اجلاس انتہائی اہم اور فیصلہ کن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ توقع ہے کہ
اس اجلاس میں ہونےوالے سمجھوتے کو جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں درج
کیا جائے گا۔ اس اجلاس میں ایران اور امریکا کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ
جو گذشتہ چھے روز سے لوزان میں ہیں جرمنی، فرانس، برطانیہ، چین اور روس کے
بھی وزرائے خارجہ موجود ہیں۔ جبکہ یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی
سربراہ فیڈریکا موگرینی بھی اس اہم اجلاس کا حصہ ہیں۔ پروگرام کے مطابق یہ
اجلاس اتوار کی رات ہونےوالا تھا لیکن پانچ جمع ایک گروپ کے کسی رکن ملک کے
وزیرخارجہ کے تاخیر سے لوزان پہنچنے کے سبب یہ اجلاس پیرکو رکھا گیا۔
0 comments:
Post a Comment