سعودی عرب کے وزیر
خارجہ شہزادہ سعود الفیصل نے روسی صدر ولا دیمیر پوتن کے ایک بیان پر اپنے رد عمل
میں کہا ہے کہ مسٹر پوتن عرب ممالک میں عدم مداخلت کے دعوے اور قیام امن کی تجاویز
دینے سے پہلے شام میں صدر بشارالاسد کو اسلحہ کی سپلائی بند کریں۔ شہزادہ سعود
الفیصل نے قاہرہ میں منعقدہ عرب سمٹ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
روسی صدر کی طرف سے پیغام بھیجا گیا ہے کہ ان کا ملک عرب ممالک میں عدم مداخلت کی
پالیسی پر گامزن رہنے کے ساتھ بعض عرب ممالک میں جاری دہشت گردی کی کارروائیوں کی
مذمت کرتا ہے۔
Monday, March 30, 2015
- Blogger Comments
- Facebook Comments
Subscribe to:
Post Comments (Atom)
0 comments:
Post a Comment