• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Tuesday, March 31, 2015

    عالمی برادری یمن میں جاری بحران حل کرائے:پاکستان

    عالمی برادری یمن میں جاری بحران حل کرائے:پاکستان
    پاکستان نے اقوام متحدہ ،اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) اور عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ یمن میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے مثبت اور تعمیری کردار ادا کرےپاکستان کی جانب سے یہ اپیل اسلام آباد میں سوموار کو وزیراعظم میاں نواز شریف کی صدارت میں اعلیٰ عسکری اور سیاسی قیادت کے اجلاس کے بعد کی گئی ہےاس اجلاس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار ،وزیردفاع خواجہ محمد آصف ،قومی سلامتی اور خارجہ امور کے لیے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،ائیر چیف مارشل سہیل امان اور سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چودھری سمیت اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی ہےاجلاس میں یمن کی صورت حال پر تفصیلی غور کیا گیا ہے۔اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ''پاکستان نے ملک کے عوام کی منشا کے مطابق سعودی عرب کی سالمیت اور علاقائی خود مختاری کی حمایت کا پختہ عزم کررکھا ہے
    اجلاس میں اس بات پر زوردیا گیا ہے کہ پاکستان مشرقی وسطیٰ کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے حل کے لیے تعمیری کردار ادا کرے گا,اس مقصد کے حصول کے لیے وزیراعظم میاں نواز شریف برادر ممالک کے لیڈروں سے رابطے کریں گے۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عالمی برادری یمن میں جاری بحران حل کرائے:پاکستان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top