• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    عرب ممالک کی ’متحدہ فوج‘اہداف، ذمہ داریاں اور دائرہ اختیار!

    عرب ممالک کی ’متحدہ فوج‘اہداف، ذمہ داریاں اور دائرہ اختیار


    مصر کی میزبانی میں 28 مارچ کو منعقدہ عرب لیگ کے 26 ویں سربراہ اجلاس میں اہم ترین فیصلہ عرب ممالک کی متحدہ فوج کی تشکیل تھی، جس کا اعلان مصری صدر عبدالفتاح السیسی نےاجلاس کے اختتامی سیشن کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ متحدہ فوج کی تشکیل کے لیے تمام عرب ممالک کی مسلح افواج کے سربراہان کا اجلاس ہوگا جس میں فوج کی تشکیل کا طریقہ کار اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گاتفصیلات 
     کے مطابق عرب ممالک کے عسکری ماہرین نے متحدہ عرب فوج کی تشکیل کے حوالے سے اٹھنے والے بعض سوالات کی تفصیلات بتائیں ہیں۔ فوج کی تشکیل کا اعلان اپنی جگہ اہم مگر اس اعلان کے بعد کئی ایک سوالات سامنے آئے۔ مثلا فوج کی تشکیل کے بعد اس کی ذمہ داریوں کا تعین کیسے کیا جائے گا؟ فوج کی ماہیت اور ساخت کیسے ہوگی۔ اس کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ اور آیا متحدہ فوج کسی ملک میں کارروائی کے لیے عرب لیگ کے فیصلے سے حرکت میں آئے گی یا جس ملک میں کارروائی مقصود ہوگی اس ملک کےسربراہ کا مطالبہ ہی کافی ہوگا؟۔
    مصری وزیر خارجہ سامح شکری کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب فوج کی تشکیل کا بنیادی اصول ایک مستقل فوج کو ہمہ وقت چوکس رکھنا ہے لیکن یہ ضروری نہیں کہ عرب ممالک کی یہ فوج صرف عرب ملکوں کے اندرونی معاملات ہی پراپنی توجہ مرکوز رکھے گی۔ یہ ایک ایسے متحدہ فوج ہوگی جو عرب ممالک کے مفادات کے لیے کسی بھی وقت اور کہیں بھی کارروائی کی مجاز ہوگیمصری وزارت خارجہ کے ترجمان بدر عبدالعاطی کا کہنا ہے کہ متحدہ فوج عارضی نہیں بلکہ مستقل فورس کا درجہ رکھے گی۔ یہ فوج رضاکارانہ طورپر اپنی عرب ممالک کی منشاء کے مطابق ہی کسی جگہ کارروائی کر ے۔ فوجی کارروائی کا فیصلہ لازمی نہیں بلکہ اختیاری ہوگا اور یہ فیصلہ تمام عرب ممالک صلاح مشورے سے کریں گےانہوں نے کہا کہ متحدہ فوج کی کمان ایک خود مختار ملک کی فوج کی کمان کے انداز میں تشکیل دی جائے گی جس کا ایک سربراہ ہوگا۔ فوج کا سینٹرل کمانڈ کا شعبہ ہوگا جو نہایت سرعت کے ساتھ کہیں بھی کارروائی کرسکے گی۔ اس فوج کا اصل مقصد تمام عرب ممالک کی قومی سلامتی کو یقینی بنانا ہوگا اور عرب دنیا میں موجود دہش گرد گروپوں سے نمٹنا بھی اس کی اہم ذمہ داری ہوگی۔


    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عرب ممالک کی ’متحدہ فوج‘اہداف، ذمہ داریاں اور دائرہ اختیار! Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top