علی صالح کی وفادار فورسز کی عدن کی جانب پیش قدمی
یمن
کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کی وفادار فورسز جنوبی شہر عدن کی جانب پیش قدمی کر
رہی ہیںیمن کے دارالحکومت صنعا پر قابض حوثی شیعہ باغیوں نے حالیہ مہینوں کے
دوران علی عبداللہ صالح کی وفاداروں فورسز کے ساتھ اتحاد قائم کر لیا ہے اور وہ اب
صدر عبد ربہ منصور ہادی کے تحت سرکاری سکیورٹی فورسز کے خلاف لڑرہے ہیںمزید تفصیلات کے مطابقسابق صدر
اور حوثیوں کی فورسز عدن سے تیس کلومیٹر دور رہ گئی ہیں اور ان کی پیش قدمی کے
ساتھ ساتھ حوثی ملیشیا کی اتحادی ایک بریگیڈ نے شہری علاقوں پر گولہ باری کی ہے۔اس
سے چند گھنٹے پہلے بھی انھوں نے الضالع کے علاقے میں بمباری کی تھی جس کے نتیجے
میں شہریوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیںذرائع کے مطابق عدن کے شمال میں واقع شہر الضالع میں بمباری کے بعد
مقامی لوگ وہاں سے اپنا گھربار چھوڑ کر جارہے ہیں۔الجلیلہ کے علاقے میں مقامی
قبائلیوں اور حوثیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
0 comments:
Post a Comment