• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    یمن میں باغیوں نے پیش قدمی شروع کردی ، فضائی آپریشن میں تیزی، صنعاءایئرپورٹ کا رن وے تباہ


    پیر کی صبح سے سعودی عرب اور اتحادیوں کی طرف یمن میں شروع کیے گئے آپریشن”فیصلہ کن طوفان“ میں شدت آگئی ہے اور تازہ حملوں میں باغیوں کے دفاعی نظام اور میزائل لانچ پیڈکو نشانہ بنایاگیاجس دوران 15باغی بھی مارے گئے ہیں ۔
    غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت کیخلاف برسرپیکار حوثی باغیوں نے عدن کی طرف بڑھناشروع کردیا جس دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیاجارہاہے جبکہ سعودی آپریشن میں بھی تیزی آگئی ہے اور حملوں میں باغیوں ، طیاروں اور دفاعی نظام کو نشانہ بنایاگیاجبکہ صنعاءایئرپورٹ پر بمباری سے رن وے تباہ ہوگیا۔
    سعودی حکام کاکہناتھاکہ رن وے جان بوجھ کر تباہ کیاگیاجس کا مقصد باغیوں کو ایئرپورٹ کے استعمال سے روکناتھا۔ یمنی سفارتکار کاکہناتھاکہ باغیوں نے سرنگیں کھود کر اسلحہ وغیرہ جمع کررکھاہے ، صنعاءاور عدن میں غیریقین صورتحال ہے ۔   
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: یمن میں باغیوں نے پیش قدمی شروع کردی ، فضائی آپریشن میں تیزی، صنعاءایئرپورٹ کا رن وے تباہ Rating: 5 Reviewed By: aliusman
    Scroll to Top