• تازہ ترین

    تازہ ترین خبریں

    Monday, March 30, 2015

    عرب لیگ کا مشترکہ فوج بنانے کا اعلان

    عرب لیگ کا مشترکہ فوج بنانے کا اعلان


    عرب لیگ کے ممالک کے سربراہان میں ایک مشترکہ عرب فوج بنانے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اس بات کا اعلان اتوار کو مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے شرم الشیخ میں جاری اجلاس کے دوسرے روز کیا۔خیال رہے کہ اس وقت مصر کے سیاحتی مقام شرم الشیخ میں یمن کی صورتحال کا جائزہ لینےکے لیے عرب لیگ کا اجلاس جاری ہے لیکن یہ ابھی واضع نہیں ہوسکا کہ اس فوج کو یمن بھیجا جائے گا یا نہیں۔ مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ ’ عرب رہنماوں میں مشترکہ فوج بنانے پر اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ یہ ایک رضاکار فوج ہو گی اور اس کو منظم کرنے کے لیے عرب لیگ اپنے اراکین ممالک کے فوجی نمائندوں کے ساتھ مشاورت کرے گی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مجوزہ فوج میں عرب لیگ کے تمام اراکین کی جانب سے شمولیت کا امکان نہیں ہے۔خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق مصری حکام کا کہنا ہے یہ فوج 40 ہزار اعلٰی تربیت یافتہ فوجیوں پر مشتمل ہوگی اور اسے فضائی اور بحری مدد بھی حاصل ہوگی۔
    • Blogger Comments
    • Facebook Comments

    0 comments:

    Post a Comment

    Item Reviewed: عرب لیگ کا مشترکہ فوج بنانے کا اعلان Rating: 5 Reviewed By: Unknown
    Scroll to Top