اردن کی عوام کی ایک بہت بڑی تعداد نے اردن کے یمنی جنگ میں شامل ہونے پر تعجب کا اظہار کیا ہے۔لوگوں کے خیالات کے مطابق اردن کو اس جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے/اس سے پہلے بھی جب اردن داعش کے خلاف عالمی اتحاد کا حصہ بنا تھا تو بھی عوام کی بہت بڑی تعدادنے اس فیصلے کو نا پسند کیا تھا۔اردنی اخبار عمان نت کے مطابق ایک سنئیر حکومتی لیڈر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ کیوں کہ اردن کے سعودیہ سمیت تمام خلیجی ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور وہ یمن کی پہلے والی قانونی حثیت کو بحال کرنا چاہتے ہیں ۔اس وجہ سے اس جنگ میں شمولیت اختیار کی گئی۔۔اور مزید یہ کہ اردن کے لڑاکا طیاروں سمیت فوج کی ایک بہت بڑی تعداد کو لڑنے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا گیا ہے اگر سعودیہ کو کوئی خطرہ ہوا تو یہ فوج استعمال کی جائے گی۔
http://ar.ammannet.net/news/246149
0 comments:
Post a Comment